Skip to main content

Islamabad, 16 July 2020 (IPSD):  The President of the Islamic Republic of Pakistan sent felicitation message to the Vice Chancellor of the National Skills University Islamabad on celebrating the World Youth Skills Day 2020. The message reads “I congratulate the Vice Chancellor NSU and his team for organizing WYSD2020 in Pakistan and hope for holding such events on regular basis.” Importantly, the President’s message who is Chancellor of the University highlights the importance of the celebrating this day. A part of this message available at the National Skills University reads “We are living in a highly dynamic world where technological advancements need continued learning of new skills by every human being. The recent agony of the COVID-19 pandemic altered the entire global canvas in terms of lifestyle and work practices. This scenario also resulted in far-reaching consequences in creating opportunities as well as the emergence of challenges at all levels. To respond to the challenges and remain competitive, there is a need for creative thinking, innovative technologies, and relevant new skills across the world. This requirement can be fulfilled by the cooperation of academia and entrepreneurs by creating and instilling skills in talented youth.”

The World Youth Skills Day 2020 celebrations started in the morning of 15th July with a conference on the topic of “Skills for a Resilient Youth”. Academic leaders of international repute and top-notch scholars of the country including Vice Chancellors, students, media personnel participated in this conference via Zoom and university Facebook. The first lecture of the inaugural ceremony was by Prof. Dr. Atta -ur- Rehman, Chairman of Prime Minister’s Task Force on Science and Technology, Vice Chairman on Prime Minister’s Task Force on Technology Driven Knowledge Economy, and Co- Chair, Task Force on Information Technology. Prof. Atta discussed about the “Importance of Creative Skills in Developing a Knowledge Economy”. Professor Dr. Sohail Naqvi, Rector, University of Central Asia, Tajikistan, Kazakhstan, Kyrgyzstan discussed about the “Educational Pathways to Success” during the current challenging times. Ms. Farida Ansari, Managing Consultant of Talent & Engagement from the IBM Canada gave an extensive overview on “Embracing the Future: Skills Development Strategies for the Next Generation Workforce.” Students from Indonesia and all parts of the country participated during questions answer sessions. Afternoon sessions mainly focused on skills competitions among youth and public.

Dignitaries and institutions across the country sent felicitation messages to the National Skills University administration for holding this timely event aligning with vision of the current government “Hunarmand Pakistan” Skills for all initiative. The recorded message from Muhammad Usman Dar, Special Assistant to the Prime Minister on Youth Affairs, Chairman All Pakistan Vice Chancellor Committee, Vice Chancellors across the country, Chairpersons, TEVTA, National Technology Council, NAVTTC, TEVTA are available at the university conference web site at https://wysd2020.nsu.edu.pk/index.html#messages

Important to mention here is that international organizations like UNESCO and UNEVOC have highlighted this conference on their website besides a recognition by the Swiss Academic Leader and Vice President International at E.H.E. Europa Hochschule EurAka CH

The Vice Chancellor, National Skills University sent his gratitude to all the participants of this event and specifically thanked Chairperson of the National Technology Council and National Vocational and Technical Training Commission and universities across the country for their collaboration and support in holding this event.

 

 

اسلام آباد (آئی پی ایس ڈی): صدر اِسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ورلڈ یوتھ اسکلز ڈے 2020 منانے پر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد کے وائس چانسلر کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ صدر محترم نے اپنے تحریری پیغام میں لکھا ہے کہ “میں پاکستان میں

WYSD2020

کے انعقاد پر وائس چانسلر این ایس یو اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ مستقل بنیادوں پر اس طرح کی علمی تقریبات کا انعقاد ہوتا رہے گا۔ صدر پاکستان نیشنل سکلز یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں، اور اُنہوں نے خاص طور پر اِس دن کی اہمیت کے بارے میں نوجوانوں میں ہنر مندی کی تعلیمی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے لکھا ہے۔ کہ “ہم ایک انتہائی متحرک دنیا میں رہ رہے ہیں جہاں تکنیکی ترقی سے مطابقت رکھنے کیلئے ہر انسان کو اپنی کامیابی کی خاطر نئی مہارتوں کو مسلسل سیکھنے کی ضرورت ہے۔ COVID-19 وبائی مرض کی حالیہ اذیت نے طرز زندگی اور کام کے طریقوں کے لحاظ سے پورے عالمی نقشے کو تبدیل کردیا ہے۔ اس منظرنامے کے نتیجے میں نئے طریقوں سے طرز زندگی کے مواقعوں کے ساتھ ساتھ ہر سطح پر پوری انسانیت کو نئے مسائل کا سامنا بھی ہے۔ آنے والے دنوں میں کامیاب زندگی گزارنے کیلئے خاص طور پر نوجوان نسل کیلئے یہ ضروری ہو گیا ہے۔ کہ وہ اپنے اندرتخلیقی سوچ ، جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگی، اور متعلقہ نئی مہارتوں کو جلد از جلد سیکھیں ۔ باصلاحیت نوجوانوں میں مہارت پیدا کرنے اور اس میں اضافے کی خاطر تعلیمی اداروں اور نوکریاں مہیا کرنے والی صنعتوں کے مالکان کا مل جل کر بیٹھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نیشنل سکلز یونورسٹی میں نوجوانوں کے عالمی دن 2020 کی تقریبات کا آغاز 15 جولائی کی صبح کو ” Skills for a Resilient Youth ” کے عنوان سے ایک کانفرنس کے ساتھ ہوا۔ اس کانفرنس میں زوم اور یونیورسٹی فیس بک کے توسط سے وائس چانسلرز ، طلباء ، میڈیا سمیت ملک کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اور اعلی درجے کے اسکالرز اور اکیڈمک رہنماؤں نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب کا پہلا لیکچر پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان جو وزیر اعظم پاکستان کی ٹاسک فورس برائے سائنس اور ٹیکنالوجی کے چیئرمین ، وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے ٹیکنالوجی سے چلنے والی نالج اکانومی کے وائس چیئرمین نے دیا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی پر پروفیسر عطا الرحمان نے “معیشت کو ترقی دینے والی علمی اور تخلیقی صلاحیتوں کی اہمیت” کے بارے میں سیر حاصل گفتگو کی۔ پروفیسر ڈاکٹر سہیل نقوی ، ریکٹر ، وسطی ایشیا یونیورسٹی ، تاجکستان ، قازقستان ، کرغزستان نے موجودہ مشکل حالات میں “کامیابی کے تعلیمی راستوں” کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ آئی بی ایم کینیڈا سے ٹیلنٹ اینڈ منیجمنٹ کی کنسلٹنٹ محترمہ فریدہ انصاری نے “مستقبل کی ہنر مندی والی تعلیم سے آنے والی نسلوں کو آگاہ کرنے” کا وسیع جائزہ پیش کیا۔ سوالات و جوابات کے سیشن کے دوران انڈونیشیا سمیت ملک کے تمام حصوں کے طلباو طالبات نے شرکت کی۔ دوپہر کے اجلاسوں میں بنیادی طور پر نوجوانوں اور عوام میں مہارت کے مقابلوں کا انعقاد ہوا۔

ملک بھر کے ہنر مندی کے اداروں کے سربراہان اورمعززین نے نیشنل سکلز یونیورسٹی کو اس بروقت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان محمد عثمان ڈار ، چیئرمین آل پاکستان وائس چانسلرز کمیٹی ، ملک بھر کے وائس چانسلرز ، چیئرپرسنز ، ٹیوٹا ، نیشنل ٹیکنالوجی کونسل ، نیوٹک ، کے ریکارڈ شدہ مبارک باد کے پیغامات یونیورسٹی کانفرنس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ https://wysd2020.nsu.edu.pk/index.html#messages

یہاں یہ بتانا بہت ضروری ہے کہ یونیسکو اور UNEVOC جیسی بین الاقوامی تنظیموں نے اس کانفرنس کو اپنی ویب سائٹس پر نمایاں طریقے سے آویزاں کیا ہے اس کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کے تعلیمی اداروں کے سربراہان نے بھی نیشنل سکلز یونیورسٹی کے اقدام کو سراہا ہے۔

وائس چانسلر ، نیشنل سکلز یونیورسٹی نے اس پروگرام کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس ایونٹ کے انعقاد میں تعاون کرنے پر قومی ٹیکنالوجی کونسل اور نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن اور ملک بھر کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply